اترپردیش کے گورنر رام نائک نے وزیر اعلی اکھلیش یادو کو خط بھیج کر لوک
آیکت اور ڈپٹی لوک آیکت کے خصوصی نوٹیفکیشنز پر ریاستی حکومت کی طرف سے کی
گئی کارروائی پر وضاحت طلب کی ہے۔مسٹر نائک نے وزیر اعلی کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ لوک آیکت اور ڈپٹی
لوک
آیکت کے خصوصی نوٹیفکیشنز پر ان کے اور چیف سکریٹری کی طرف سے کی گئی
کارروائی جلد جمع کرائے۔گورنر نے خط میں کہا ہے کہ لوک آیکت اور ڈپٹی لوک آیکت نے ریاستی حکومت کو
اب تک 53 خصوصی رپورٹ بھیجے ہیں جس میں لوک آیکت جسٹس سنجے مشراکی طرف سے
پیش ایک خصوصی رپورٹ بھی شامل ہے۔